ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کل بھوشن کو نہیں گئی تھی کوئی چارج شیٹ، وزارت خارجہ کے ذرائع کا دعوی

کل بھوشن کو نہیں گئی تھی کوئی چارج شیٹ، وزارت خارجہ کے ذرائع کا دعوی

Mon, 17 Apr 2017 11:32:21    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کی قید میں موجودکل بھوشن جادھو کی رہائی کے لئے ہندوستان نے سفارتی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کی مانیں تو اس معاملے میں پاکستان کا رویہ اب بھی تعاون کرنے کا نہیں ہے۔ذرائع کی مانیں تو کل بھوشن جادھو کو پھانسی کی سزا تو سنائی گئی، لیکن پاکستانی فوج کی عدالت نے انہیں کوئی چارج شیٹ تک سونپنے کی زحمت نہیں اٹھائی۔جمعہ کوہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بباؤلے نے پاکستانی خارجہ سکریٹری تہمین جنجوا سے مل کرچارج شیٹ اور فیصلے کی کاپی مانگی تھی۔ اس کے بعد پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے میڈیا کے سامنے کلبھوشن کے خلاف دائر چارج شیٹ پڑھی تھی لیکن ذرائع کا دعوی ہے کہ اس نام نہاد چارج شیٹ میں کوئی تاریخ اور وقت نہیں ہے۔

اسلام آباد کے نامناسب رویہ کی ایک پہچان یہ بھی ہے کہ حکومت ہند کو کلبھوشن جادھو کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔ جمعہ کو بباولے نے ایک بار پھر کلبھوشن جادھو سے ملنے کی اجازت مانگی تھی۔ مارچ 2016 کے بعد یہ چودہویں ایسی درخواست درخواست تھی لیکن پاکستانی حکومت اب تک اس مطالبے پر خاموش ہوئے ہے۔


Share: